آپ کو ہیری پوٹر سیریز کے دوسرے حصے میں وہ گاڑی یاد ہے جسے ہیری اور رون اڑا کر اپنے اسکول لے جاتے ہیں اور گوگل کے شریک بانی کو امید ہے کہ وہ جلد اسے حقیقت کی شکل دیدیں گے۔

جی ہاں گوگل کے شریک بانی لیری پیج انتہائی خاموشی سے خفیہ انداز میں دو کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک فلائنگ کار کی تیاری پر کام کررہے ہیں۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق زی ڈاٹ ایرو اور کیٹی ہاک نامی کیلیفورنیا کی دو کمپنیاں گوگل کے شریک بانی کے ساتھ اس خفیہ منصوبہ پر کام کررہے ہیں۔

زو ڈاٹ ایرو ایسے طیاروں کے نمونوں کی تیار پر کام کررہی ہے جنھیں مسلسل ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی کیلیفورنیا میں ایک رن وے کو استعمال کیا جارہا ہے جس کے قریب رہنے والے افراد کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک عجیب و غریب طیارے کو ہوا یں بلند دیکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ جہاز جیسی گاڑیاں تھیں اور اتنی چھوٹی کہ ان میں ایک شخص ہی سفر کرسکتا ہے۔

زی ایرو کے انجنیئرز اس سے قبل 2013 میں بغیرپاور کے پرواز کا عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

دوسری جانب کیٹی ہاک نامی کمپنی زی ڈاٹ ایرو کے مقابلے میں ایک ہوائی گاڑی کی تیاری پر کام کررہی ہے اور گوگل کے شریک بانی کے خیال میں دونوں کمپنیوں کی مسابقت سے کام زیادہ جلدی ہوجائے گا۔

لیری پیج اس گاڑی کی تیاری پر سو ملین ڈالرز خرچ کررہے ہیں اور اس کا پیٹنٹ بھی یو ایس پیٹنٹ آفس بھی درج کروایا جاچکا ہے اور یہ کچھ اس طرح ہوگی۔

فوٹو بشکریہ یوایس پیٹنٹ آفس
فوٹو بشکریہ یوایس پیٹنٹ آفس

فوٹو بشکریہ یوایس پیٹنٹ آفس
فوٹو بشکریہ یوایس پیٹنٹ آفس

فوٹو بشکریہ یو ایس پیٹنٹ آفس
فوٹو بشکریہ یو ایس پیٹنٹ آفس

فوٹو بشکریہ یوایس پیٹنٹ آفس
فوٹو بشکریہ یوایس پیٹنٹ آفس

فوٹو بشکریہ یوایس پیٹنٹ آفس
فوٹو بشکریہ یوایس پیٹنٹ آفس


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں