• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

پاکستان کے دانیال انڈر19 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے چیمپیئن

شائع June 12, 2016

پاکستان کے دانیال علی نے چیک ریپبلک کے تھامس ابراہام کو شکست دے کر ایڈریا انڈر17 انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کروشیا میں 10 سے 12 جون کے درمیان منعقد ہونے وال ایڈریا انڈر17 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں دانیال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کے فران پیپو نک کو 21-10 اور 21-10 سے شکست دی۔

پاکستانی نوجوان اسٹار نے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے میزبان کروشیا کے ہی لوکا گروبک کو 21-10 اور 21-15 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

دانیا نے فائنل میں جمہوریہ چیک کے تھامس ابراہام کو 21-13 اور 21-10 سے زیر کر کے انڈر17 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس فتح کے بعد دانیال سربیا میں 17 سے 19 جون تک ہونے والی انڈر 17 مقابلے میں شریک ہوں گے جس کے بعد وہ تھالینڈ میں نو سے 17 جولائی تک ہونے والے ایشیا جونیئر چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025