• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C

بوتل میں پانی پینا جلد بڑھاپے کا باعث؟

شائع June 19, 2016

گرمی کا موسم ہو تو گھر یا دفتر سے باہر پانی کے بغیر گزارہ آسان نہیں ہوتا اور اس کے لیے لوگ بوتلوں کا استعمال کرتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت چہرے پر قبل از وقت جھریوں یا بڑھاپے کا باعث بن سکتی ہے؟

جی ہاں یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

یاہو نیوز پر شائع رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ واٹر بوتل سے پانی پینے کی عادت قبل از وقت جھریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ بوتل کی ساخت ہوتی ہے اور جب لوگ اس میں سے پانی پیتے ہیں تو ان کے ہونٹ یا منہ سیکڑ جاتے ہیں اور بار بار یہ عمل دہرانے سے گہری جھریاں ابھرنے لگتی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ بوتلوں کی بجائے گلاس سے پانی پینے کو عادت بنائیں کیونکہ بوتل کی وج ہسے منہ گرد جھریوں جیسی لائنز بن جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ بوتلوں اور اسٹرا وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں تاہم جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہ ہونے دیں۔

مزید پڑھیں : پانی کی کمی سے مرتب ہونے والے 7 جسمانی اثرات

یہ تبدیلی کوئی مشکل بھی نہیں مگر ضروری ہے کہ جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہ ہونے دیا جائے گا کیونکہ اس کے الگ نقصانات ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025