مسجد نبوی کے باہر خودکش دھماکہ، خصوصی مناظر

شائع July 4, 2016 اپ ڈیٹ July 5, 2016

ریاض: سعودی عرب کے شہر قطیف اور مدینہ منورہ میں مساجد کے قریب 3 خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے.

سعودی حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی ہے ۔ دھماکے کے بعد عمرہ زائرین کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حالات معمول کے مطابق ہیں اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق کسی پاکستانی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مدینہ منورہ کے علاوہ سعودی عرب کے شہر قطیف میں قائم ایک مسجد فراج العمران کے باہر خود کش بمبار نے خود کو زور دھماکے سے اڑایا۔ دھماکے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے عوام کی کثیر تعداد متاثرہ مساجد میں موجود تھی۔

دھماکوں کے بعد امدادی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جنوری 2026
کارٹون : 31 دسمبر 2025