عمران خان کی تیسری شادی؟کپتان کا ماننے سے انکار

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2016
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان — فوٹو/ اے ایف پی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان — فوٹو/ اے ایف پی

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں اپنی تیسری شادی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ فی الحال تیسری شادی نہیں ہوئی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب شادی کروں گا تو سب کو بتائوں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ شادی کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں تاہم پی ٹی آئی نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

حال ہی میں ایک ہندوستانی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ 2 طلاقوں کے بعد اب وہ شادی پر مزید پختہ یقین رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: '2 طلاقوں کے بعد اب شادی پر مزید پختہ یقین رکھتا ہوں'

اس انٹرویو کے بعد عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگیں، جن میں کہا گیا کہ عمران خان پاک پتن کے مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے تیسری شادی کرنے جار رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے بھی ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک پتن کی مانیکا فیملی کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے اور وہ لندن اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے بھی درخواست کی کہ اس قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور اگر کوئی ایسی اطلاع ہوئی تو میڈیا کو مطلع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان دو مرتبہ شادی کے ہندھن میں بندھ چکے ہیں۔

عمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ اسمتھ تھیں جن سے ان کی شادی 1995 میں ہوئی اور جس کا اختتام 2004 میں طلاق پر ہوا۔

عمران خان اور جمائما کے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں بالترتیب 17 اور 19 سال ہیں۔

اس کے بعد عمران خان کی 2015 میں ریحام خان سے شادی ہوئی اور اسی برس اکتوبر میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمز کو حال ہی میں دیے ایک انٹرویو میں عمران خان کا اپنی شادی کے متعلق کہنا تھا '60 سال کی عمر میں شادی کرنا بالکل ایسا نہیں ہے کہ بندہ 30 سال کی عمر میں شادی کرے۔ زندگی کے بارے میں سب سے بہترین چیز یہ ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے، آپ کو بالکل پتہ نہیں ہوتا کہ کل کیا ہونے والا ہے'۔

تبصرے (0) بند ہیں