• KHI: Partly Cloudy 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

ہولی وڈ اداکارہ کی پریانکا کے ساتھ فلم کی خواہش

شائع July 15, 2016

مقبول امریکی ٹی وی اداکارہ میگھن مارکل نے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ ایک بولی وڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کو سیے گئے ایک انٹرویو میں میگھن کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ پریانکا کے ساتھ کسی بولی وڈ فلم میں کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں پریانکا کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، میں نے پریانکا کو خاص طور پر بتایا ہے کہ ان کے ساتھ کسی بولی وڈ فلم میں کام کرنا میرا خواب ہے، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس میں بے حد مزا آئے گا، پریانکا نے بھی اس کی حامی بھری تھی‘۔

انہوں نے پریانکا سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں بہترین دوست بن چکی ہیں۔

امریکی ٹی وی اداکارہ نے کہا کہ ’پریانکا میری بہترین دوست بن چکی ہیں، ایلی میگزین نے امریکا میں ایک ڈنر رکھا تھا جس میں پریانکا کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ہماری ملاقات اسی رات ہوئی تھی اور مجھے معلوم ہوا کہ انہیں میرا شو سیوٹس (Suit) بے حد پسند ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد سے وہ دونوں رابطے میں ہی رہے اور جب بھی ایک شہر میں ہوتے تو ایک دوسرے سے ملاقات ضرور کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا بولی وڈ میں اداکاراوں کی بہترین دوست مانی جاتی ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ وہ ہولی وڈ میں بھی سب کو اپنا دوست بنانے میں کامیاب ہورہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025