روس کا سنوڈن کے معاملے سے لاتعلقی کا اعلان

شائع June 25, 2013

ایڈورڈ سنوڈن --- رائیٹرز فائل فوٹو
ایڈورڈ سنوڈن --- رائیٹرز فائل فوٹو

ماسکو: روس نے امریکا کے مفرور اور خفیہ راز افشاء کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن کے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور امریکا پر اس حوالے سے الزامات کو مسترد کر دیا ہے-

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم کسی بھی طرح مسٹر سنوڈن سے تعلق میں نہیں اور نہ ہی ان کے امریکا قوانین سے تعلقات کے بارے میں- اور ہمیں دنیا بھر میں ان کے نقل و حمل کے بارے میں بھی کچھ علم نہیں-"

لیوروف نے اس حوالے سے تردید یا تصدیق نہیں کی کہ رپورٹس کے مطابق اتوار کو ہانگ کانگ چھوڑنے کے بعد، آیا سنوڈن ماسکو کے شریتمتییوو ائیرپورٹ پہنچے ہیں یا نہیں؟

لیکن لیوروف نے اس بات پر اصرار کیا کہ سنوڈن نے کسی بھی موقع پر روس کی سرحد کو عبور کیا- ان کا کہنا تھا "سنودن نے نے اپنا راستہ خود چنا ہے اور ہمیں بھی یہاں موجود دوسرے افراد کی طرح، میڈیا رپورٹس سے ہی پتا چلا ہے- بہرحال انہوں نے روس کی سرحد عبور نہیں کی-"

ذارئع کے مطابق روس کی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سنوڈن نے کم از کم اتوار کی رات ائیرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریا میں واقع ایک ہوٹل میں گزاری تھی، جس کا مطلب ہے کہ انھیں روس کے امیگریشن حکّام کے سامنے پیش نہیں ہونا پڑا ہو گا-

اس سے قبل، وائٹ ہاؤس نے ماسکو کو سنوڈن کو ملک سے بیدخل کر کے امریکا کے حوالے کرنے کے تمام دستیاب آپشنز پر نظر ڈالنے کو کہا تھا-

ملک کے اسٹیٹ سیکرٹری جان کیری نے نے روس کے مبینہ کردار پر اظہار ناراضگی کیا تھا-

لیکن لیورو نے واشنگٹن کے ان موفروزوں کو لغو قرار دیا جن کے مطابق روس، سنوڈن سے تعلق میں ہے- ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے خیال میں روس کو اس بات کا الزام دینا کہ وہ امریکا کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے یا یہ کہ ہم کسی بھی طور پر سنوڈن کی مدد کر رہے ہیں، بلکل بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے-"

واضح رہے کہ انٹی سیکریسی ویب سائٹ وکی لیکس نے بتایا تھا کہ سنوڈن، اتوار کو ہانگ کانگ سے ماسکو جائیں گے- اس بیان کے بعد لیورو، روس کے سب سے سینئر اہلکار ہیں جنہوں نے اب تک سنوڈن کے معاملے پر تبصرہ کیا ہے-

خیال کیا جا رہا تھا کہ سنوڈن پیر کے روز ایروفلوٹ کی فلائٹ سے ہوانا کے لئے روانہ ہوں گے لیکن اس فلائٹ پر وہ آئے ہی نہیں-

لیورو نے سنوڈن کے موجودہ محل و وقوع کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا-

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025