• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

مالی: فوجی کیمپ پر حملے میں 10 اہلکار ہلاک، 38 زخمی

شائع July 19, 2016

ڈاکار: مالی کے فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 38 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اقوام متحدہ کے مالی امن مشن حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ موٹر سائیکلوں اور پک اپ ٹرکس پر سوار سیکڑوں مسلح حملہ آوروں نے نامپالا میں حملہ کرنے سے قبل شہر کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا تھا۔

مالی کے ایک فوجی اہلکار نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ میں موجود فوجی اہلکار اس حملے کیلئے بلکل بھی تیار نہیں تھے۔

واقعے کے کچھ گھنٹوں بعد مالی کے پیول نامی گروپ نے گروپ کی شناخت کے تحفظ کیلئے قومی اتحاد کے قیام اور انصاف کی بحالی کا مطالبہ کیا، اس موقع پر پیول گروپ نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ ماہ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پیول گروپ نے مالی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

گروپ کے سیکریٹری جنرل عمر الدجانہ نے ایک بیان میں کہا کہ 'فوج کی جانب سے پیول آبادی پر قاتلانہ حملوں کے جواب میں ہم نے آج نامپالا میں فوج کے خلاف کارروائی کی'۔

ان کا دعویٰ تھا کہ حملے میں 8 مالی فوجی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ گروپ نے متعدد فوجی ٹرک اور ہتھیاروں پر قبضہ حاصل کرلیا۔

انھوں نے اپنے گروپ کے 3 اراکین کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروپ شدت پسند نہیں ہے۔

ادھر برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق حملے میں 12 مالی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025