• KHI: Partly Cloudy 29.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.3°C

ہومیو پیتھی کا طریقہ علاج 'غیرمؤثر'

شائع August 2, 2016 اپ ڈیٹ August 2, 2016 08:50pm
یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو

دنیا کے بیشتر حصوں میں امراض کے علاج کے لیے لوگ ہومیو پیتھی طریقہ علاج کو ترجیح دیتے ہیں مگر یہ بیماریوں سے نجات کے لیے موثر نہیں۔

یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

آسٹریلیا کی بونڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ طریقہ علاج 68 میں سے کسی بیماری کے علاج میں موثر ثابت نہیں ہوتا۔

تحقیق کے مطابق یہ ' متنازعہ' طریقہ علاج فرسودہ ہوچکا ہے اور کسی بھی طرح امراض سے نجات کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے ہومیو پیتھی کے حوالے سے 176 ٹرائلز کا جائزہ لیا تاکہ جانا جاسکے کہ یہ 68 امراض میں سے کس کے خلاف فائدہ مند طریقہ علاج ہے۔

تحقیق کے مطابق نتائج میں ایسے شوائد سامنے نہیں آسکے جن سے معلوم ہو کہ یہ کسی بھی مرض کے خلاف ادویات جتنا موثر ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے قابل فہم قائل کردینے والے اثرات سامنے نہیں آسکے جن کو دیکھ کر تسلیم کیا جاسکے کہ انسانوں کے لیے ہومیو پیتھی مختلف امراض کے لیے فائدہ مند ہے۔

محققین کے مطابق اس طریقہ علاج سے مریض اپنے آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے خاص طور پر اگر وہ دیگر موثر تھراپیز پر ہومیو پیتھی کو ترجیح دے۔

اس تحقیق کا مقالہ آسٹریلیا کی نیشنل ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کونسل نے شائع کیا۔


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ ادارے کا اس رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Azam Aug 02, 2016 09:24pm
Many tried homeo medicine. And their experience deny this research by austrailan university.
khanz Aug 03, 2016 09:47am
100 % working homeo medicine
Luqman Ahmad Aug 03, 2016 09:23pm
Assalamoalaikum Mein apny tajerby ki bunyad per keh sakta hon ky homeopathic bahut muasser aor mehfooz trika elaj hy

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026