میکائیل ذوالفقار پہلی بار پاکستانی فلم کا حصہ
پاکستانی اداکار میکائیل ذوالفقار اور علی کاظمی بہت جلد ایک ساتھ کامیڈی فلم ’نہ باجا نہ باراتی‘ میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ کینیڈا میں کی جائے گی۔
ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے میکائیل نے بتایا کہ یہ فلم دو ایسے بھائیوں کی کہانی پر مبنی ہے جو ہمیشہ کسی نہ کسی مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔

اس فلم میں میکائیل اور علی کاظمی اہم کردار ادا کریں گے, ساتھ ساتھ پاکستان کے کئی نامور اداکار بھی فلم میں موجود ہیں جن میں قوی خان، عتیقہ اوڈھو، عذرہ محی الدین اور محمود اختر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ علی کاظمی بہت جلد مہرین جبار کی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے شاہیان خان، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے نایاب خان بھی کام کرنے نظر آئیں گے۔

میکائیل کے مطابق ’اس فلم کی مکمل شوٹنگ کینیڈا میں کی جائے گی اور میں اس پراجیکٹ کے ذریعے ان افراد تک پہنچنے کی کوشش کررہا ہوں جو باہر ہیں اور پاکستانی فلموں میں پیسے لگانا چاہتے ہیں‘۔











لائیو ٹی وی