شکیب الحسن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ہیلی کاپٹر اس وقت گر تباہ ہوگیا جب انھیں ڈھاکا کےقریبی علاقے میں چھوڑ کر واپس جا رہا تھا جبکہ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر شکیب الحسن اور ان کی بیگم ام احمد ششری کو ایک کمرشل کی ریکارڈنگ کے لیے بازار ٹاؤن کے قریب رائل ٹیولپ سی ریزورٹ میں چھوڑ کر واپس ڈھاکا جارہا تھا اور راستے میں حادثے کا شکار ہوا۔
شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ حادثے کا سن کر دھچکا لگا ہے جس کے نیتجے میں ایک شخص جان سے گیا اور چار افراد زخمی ہوئے۔
ہیلی کاپٹر واپسی میں ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر اینانی کےساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شاہ عالم کے نام سے ہوئی جو ڈھاکا کا رہائشی تھا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں پائلٹ ونگ کمانڈر ریٹائرڈ شفیق الاسلام بھی شامل ہیں۔
شکیب الحسن نے صحافیوں کو بتایا کہ 'میں ٹھیک ہوں لیکن ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر سن کر صدمے میں ہوں جبکہ میں اس حادثے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا'۔
ان کا کہنا تھا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا 'اس وقت میں شوٹنگ میں مصروف تھا'۔












لائیو ٹی وی