• KHI: Sunny 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.6°C
  • KHI: Sunny 30.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.6°C

مظفر آباد: دریائے نیلم میں بس گرنے سے 20 افراد ہلاک

شائع September 24, 2016 اپ ڈیٹ September 24, 2016 10:09pm
لاشون کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے — فوٹو: اے ایف پی
لاشون کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے — فوٹو: اے ایف پی

مظفر آباد: وادی نیلم کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 20 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

وادی نیلم کے علاقے کیل سے مظفر آباد جانے والی مسافر بس تیز رفتاری اور فنی خرابی کے باعث نوسیری نیلم جہلم پراجیکٹ کے قریب دریائے نیلم میں جاگری۔

بس کھائی میں گرنے سے 3 خواتین سمیت 20 مسافر ہلاک ہوگئے، جن میں سے 5 کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔

حادثے میں زخمیوں کو علاج کے لیے مظفر آباد کے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چند مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

چلہانہ پولیس چوکی کے مطابق مذکورہ گاڑی میں لگ بھگ 25 افراد سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، تاہم ضلعی اور تحصیل انتظامیہ اطلاع ہونے کے باوجود جائے حادثہ پر بروقت نہ پہنچ سکی۔

دریا سے نکالی جانے والی 5 لاشوں کی تدفین آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026