• KHI: Partly Cloudy 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

کومل رضوی ہولی وڈ فلم میں کاسٹ

شائع September 26, 2016

پاکستان کے بیشتر اسٹارز کی نظریں بولی وڈ میں کام کرنے پر مرکوز ہوتی ہیں تاہم گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی ان سے ایک قدم آگے ہیں۔

گلوکاری سے اداکاری کے شعبے میں آنے والی کومل رضوی نے حال ہی میں ایک ظہرانے کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ہولی وڈ فلم آفرین میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ہیں۔

کومل رضوی اور ان کے بھائی حسن رضوی
کومل رضوی اور ان کے بھائی حسن رضوی

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کومل رضوی نے بتایا " میں یہ موقع ملنے پر بہت پرجوش ہوں، یہ پہلی بار ہے کہ کوئی پاکستانی کسی بین الاقوامی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے، میں آئندہ چند روز میں ٹورنٹو روانہ ہوجاﺅں گی، میری پوری توجہ اچھا کام کرنے پر مرکوز ہوگی اور توقع ہے کہ میں پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کرسکوں گی"۔

انہوں نے مزید بتایا " فلم کا پیغام پاکستان کے حق میں اور دہشتگردی کے خلاف ہے"۔

اس فلم کی ہدایات کینیڈا سے تعلق رکھنے والے اشیش چنہ دیں گے اور اس کی شوٹنگ 2 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025