زندگی میں اصل خوشی کی کنجی

13 اکتوبر 2016
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ اپنی زندگی کو خوش باش بنانا چاہتے ہیں؟ تو یہ بہت آسان اور آپ کے اپنے ہی ہاتھ میں ہے۔

جی ہاں زندگی میں خوشی کی کنجی اپنے پیاروں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

بیلور یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنا زیادہ وقت گھر پر گزارنا حقیقی اور طویل المعیاد خوشی کی کنجی ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بچوں کے ساتھ نئے مقامات پر جانا اور تجربات کرنا ضرور اچھا ہے مگر اپنا زیادہ وقت تمام گھروالوں کے ساتھ گزارنا اور ان کے ساتھ سرگرمیوں میں حصہ لینا زیادہ خوشی کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ دماغ نئی معلومات کے تجزیے میں ہر وقت مصروف رہتا ہے اور نامعلوم یا اجنبی افراد کے ساتھ کسی نئی جگہ میں کوئی نئی سرگرمی دماغ کے لیے زیادہ پرکشش ثابت نہیں ہوتی۔

محققین کا کہنا تھا کہ فارغ وقت میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنا ذہنی اطمینان بڑھاتا ہے اور دماغ کے لیے وہاں کا ماحول اور سرگرمیاں جانی پہچانی ہوتی ہے لہذا اسے زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑتی۔

اس سے پہلے ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا زندگی میں خوشی کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ رشتوں کی اہمیت ہمارے تصور سے بھی زیادہ ہوتی ہے سماج سے کٹا ہونے کا احساس آپ کو احمق بنانے کے ساتھ ہلاک بھی کرسکتا ہے، کیونکہ تہنائی امراض قلب، فالج اور ذیابیطس جیسے جان لیوا امراض کا سبب بن سکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں