میڈیا خرید کی ایجنسی ’زینتھ‘ کی حالیہ پیش گوئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017 میں انٹرنیٹ کا 75 فیصد استعمال موبائل فون پر ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

زینتھ کی پچھلی رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ 2016 میں موبائل پر انٹرنیٹ کا استعمال 71 فیصد ہوگا۔

’موبائل ایڈورٹائزنگ فورکاسٹس‘ کے نام سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں عالمی انٹرنیٹ اشتہارات میں سے 60 فیصد موبائل ایڈورٹائزنگ پر خرچ کیے جائیں گے۔

2018 میں موبائل ایڈورٹائزنگ کے اخراجات 134 ارب ڈالر ہوجائیں گے، جو اخبارات، میگزین، سنیما اور بیرونی اشتہارات کو ملا کر ہونے والے اخراجات سے بھی زیادہ ہوں گے۔

فرانسیسی اشتہاراتی ایجنسی ’پبلیسس گروپے ایس اے‘ کے یونٹ ’زینتھ‘ نے قبل ازیں اندازہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ 2016 میں موبائل ایڈورٹائزنگ کے اخراجات 71 ارب ڈالر تک ہوجائیں گے۔

جیسے جیسے اشتہارات کا رجحان ٹی وی سے ڈیجیٹل میڈیا کی جانب بڑھ رہا ہے، برانڈز فیس بک، اسنیپ چیٹ اور گوگل کے ذریعے صارفین تک اپنا پیغام پہنچانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

جدت کے حوالے سے مشاورتی فرم ڈی ڈی جی انکورپوریشن کے ڈجیٹل میڈیا ایگزیکٹو اور مینیجنگ ڈائریکٹر اسکاٹ سِنگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال کے دوران موبائل ایڈورٹائزنگ میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں