پاکستانی فلم 'ماہ میر' کیلئے بڑا اعزاز

22 نومبر 2016
فلم 'ماہ میر' 18ویں صدی کے اردو شاعر میر تقی میر سے متاثر ہوکر بنائی گئی — فوٹو/ پبلسٹی
فلم 'ماہ میر' 18ویں صدی کے اردو شاعر میر تقی میر سے متاثر ہوکر بنائی گئی — فوٹو/ پبلسٹی

پاکستانی فلم 'ماہ میر' کو بحرالکاہل میں امریکا کے ایک جزیرے گوام میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بڑے اعزاز سے نوازا گیا۔

ہم ٹی وی کی پیشکش ڈرامہ فلم 'ماہ میر' 18ویں صدی کے اردو شاعر میر تقی میر سے متاثر ہے، اس فلم کو گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں مخصوص داستان پر مبنی بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: میر کی وحشت اورپرچھائیوں کی کہانی ماہِ میر

فلم کے ہدایت کار انجم شہزاد ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے اسٹیج پر موجود ہیں — فوٹو/ فائل
فلم کے ہدایت کار انجم شہزاد ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے اسٹیج پر موجود ہیں — فوٹو/ فائل

گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی ویب سائٹ کے مطابق 'ماہ میر' کی اسکریننگ کے علاوہ اس فیسٹیول میں دیگر 60 فلمیں شامل کی گئی تھیں۔

اس موقع پر فلم 'ماہ میر' کے ہدایت کار انجم شہزاد بھی وہاں موجود تھے، جنہوں نے فلم کی اسکریننگ کے بعد ایوارڈ حاصل کیا، فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے منظر صہبائی کو بھی بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، تاہم وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ماہ میر‘ کی ناکامی کے سوال پر انجم شہزاد برہم

واضح رہے کہ فلم 'ماہ میر' کو 2017 کے 89ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی فلمی کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے منتخب بھی کیا جاچکا ہے۔

اس فلم میں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ، ایمان علی، منظر صہبائی اور صنم سعید نے اہم کردار ادا کیے۔

تبصرے (0) بند ہیں