نیویارک: ایران نے اسرائیل کے ان دعوؤں کی تردید کردی ہے جس میں الزم لگایا تھا کہ ایران کی پاسداران انقلاب کمرشل فلائٹس کے ذریعے لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کررہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈانون نے مذکورہ الزامات کے حوالے سے ایک مراسلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جمع کرایا تھا۔

جس کا جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ کیلئے ایران کے سفیر غلام حسین دیگانی نے سیکیورٹی کونسل کو ایک خط میں لکھا کہ 'اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کیے گئے خط میں بے بنیاد اور غیر معمولی الزامات لگائے گئے ہیں جن کے ثبوت موجود نہیں۔

انھوں نے اسرائیلی سفیر کے خط میں لگائے گئے الزامات کو مضحکہ خیز اور منافقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ان دعوؤں کی بھی سختی سے تردید کی جس میں کہا تھا کہ ایران سلامتی کونسل کی قراد دادوں کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل کے 15 ممبر ممالک کو بھیجے گئے خطوط میں لگائے جانے والے الزامات کے حوالوں سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

تبصرے (0) بند ہیں