کیا سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی 'کریم' نے کراچی میں رکشہ سروس کا آغاز کردیا ہے؟

رکشہ کا آپشن اس سے قبل کریم کی ایپ پر موجود نہیں تھا—۔ اسکرین شاٹ
رکشہ کا آپشن اس سے قبل کریم کی ایپ پر موجود نہیں تھا—۔ اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس سے تو یہی ظاہر ہورہا ہے کہ 'کریم' نے کراچی میں اپنی رکشہ سروس شروع کر دی ہے۔

جب اس بات کی تصدیق کے لیے کریم کی موبائل ایپ کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ وائی فائی کار، بزنس اور اکانومی کار کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے رکشہ کا آپشن بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بھی اوبر رکشہ سروس شروع

اس سے قبل ‘اوبر‘ نے بھی کراچی میں رکشہ سروس کا آغاز کیا تھا، جو پہلے ہی 500 مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

جب اس سلسلے میں 'کریم' سے رابطہ کیا گیا تو عہدیدار نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے ابھی تک کوئی باقاعدہ اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

2012 میں سروس کا آغاز کرنے والی کریم مشرق وسطی کے 32 شہروں میں اپنی ٹیکسی سروس عوام کو فراہم کررہی ہے، جن میں دوحہ، دبئی، کویت، شارجہ، قاہرہ اور جدہ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مزید 5 شہروں میں کریم سروس کا آغاز

پاکستان میں کریم نے اپنی سروس کا آغاز گذشتہ برس کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کیا تھا۔

پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خراب نظام اور شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کے باعث 'کریم' اور 'اوبر' جیسی کار سروسز عوام کے لیے ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوئی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں