2016: ضلعی عدالتوں نے 27 میں سے 21 ہزار مقدمات نمٹادیے
اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سال بھر کی کارکردگی منظر عام پر آگئی جس کے مطابق ضلعی عدالتوں نے سال 2016 میں 27 ہزار 417 درخواستوں میں سے 21 ہزار893 درخواستیں نمٹادیں۔
ڈان نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق سال 2016 میں اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں 27 ہزار 417 مقدمات دائر کیے گئے جن میں سے21 ہزار893 درخواستوں کا فیصلہ سنایا گیاجبکہ 5ہزار پانچ سو چوبیس درخواستیں ابھی بھی زیر التواءہیں۔
ضلعی عدالتوں میں 8 ہزار 967 سول سوٹس دائر ہوئے جبکہ 7ہزار 5 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا۔
مختلف جرائم میں ملوث 2ہزار 545 ملزمان نے عدالتوں سے عبوری درخواست ضمانت حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا،ضلعی عدالتوں نے 2431 ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کا 8 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ
جیل میں قید 611 ملزمان کی بعد ازگرفتاری درخواست ضماتیں دائر ہوئیں گزشتہ سال سمیت 645 ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور کی گئیں۔
ضلعی عدالتوں میں 1 ہزار 816 گھریلوی معاملات سے متعلق مقدمات دائر کیے گئے جن میں سے 1ہزار 149مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا۔
قتل کے 104مقدمات میں سے 51 کا فیصلہ سنایا گیا، 77 شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواستیں آئیں جن میں سے 76 کا فیصلہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق 57 کنزیومر پٹیشنرز نے اپنے حق کے لیے عدالتوں کا رخ کیا،اور گزشتہ برس سے زیر التوا کنزیومر پٹیشنز سمیت کل 71 مقدمات نمٹائے گئے۔
ضلعی عدالتوں میں سب سے کم درخواستیں حدود کیسز کی دائر ہوئیں، چار حدود کیسز دائر کیے گئے اور ان چاروں درخواستوں پر فیصلہ سنایا دیا گیا۔
منشیات سے متعلق کیسز کے حوالے سے عدالتوں میں 179 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 193 مقدمات نمٹائے بھی گئے۔










لائیو ٹی وی