کامیاب ہولی وڈ فلم 'اسٹار وارز' میں پرنسز لیا کا کردار ادا کرنے والی ہولی وڈ اسٹار کیری فیشر 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کیری فشر کو 23 دسمبر کو دوران سفر لندن کی ایک فلائٹ میں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد وہ 27 دسمبر کو انتقال کرگئیں۔

60 سالہ اداکارہ لاس انجلیس کے ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر اعلاج تھیں۔

اداکارہ کے ترجمان اے ایف پی کو کیری فشر کی بیٹی بیلی لارڈ کی جانب سے دیے بیان میں کہا کہ 'بہت دکھ کے ساتھ بیلی لارڈ اس بات کا اعلان کرتی ہیں کہ ان کی پیاری والدہ کیری فشر کا انتقال صبح 8:55 کو ہوا'۔

اس سے قبل اداکارہ کی والدہ ڈیبی رینالڈز نے ٹوئٹر پر فالوورز کو کیری فشر کی صحت کے حوالے سے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی اب بہتر حالت میں ہے۔

کیری فشر کو مقبولیت کامیاب اسٹار وارز کی اصل فلموں سے ملی کو 1977 سے 1983 کے دور میں بےحد مقبول رہیں۔

کیری فشر نے حال ہی میں اپنا ایمیزون کامیڈی ٹیلی ویژن شو کا تیسرا حصہ مکمل کیا تھا، جس کی شوٹنگ لندن میں کی گئی۔

انہیں اپنی کتاب 'دی پرنسز ڈائرسٹ' سے بھی کافی شہرت ملی، جس میں انہوں نے 'اسٹار وارز' کی شوٹنگ کے دوران اداکار ہیریسن فورڈ سے اپنے 3 ماہ کے رشتے کا زکر بھی کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں