• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

ترکی میں سال نو کا جشن ماتم میں تبدیل

شائع January 1, 2017 اپ ڈیٹ January 6, 2017

ترکی کے اہم ترین شہر استنبول میں سال نو کی تقریبات کے موقع پر ایک نائٹ کلب میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم سے کم 39افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 16 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک میں افرا تفری پیدا کرنے کی سازش قرار دیا۔

طیب اردگان نے کہا کہ 'عام شہریوں پر حملے کرکے ملک کا حوصلہ توڑنے اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے'۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

مسلح شخص نے نائٹ کلب میں اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد سال نو کا جشن منانے کے لیے موجود تھی — فوٹو / رائٹرز
مسلح شخص نے نائٹ کلب میں اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد سال نو کا جشن منانے کے لیے موجود تھی — فوٹو / رائٹرز