ترکی میں مزید 4 پاکستانی ’اغوا‘

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2017
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

جہلم: گجرنوالہ کے بعد سرائے عالمگیر اور منڈی بہاؤالدین کے رہائشی 4 نوجوانوں کو بھی ترکی میں اغوا کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں اغوا کاروں کو نوجوانوں پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش اغوا کار لڑکوں کو برہنہ کر کے ان کے منہ پر ٹیپ لگا کر جسم پر گرم خنجر لگا رہا ہے اور ساتھ ہی ان سے کہہ رہا ہے کہ اور ساتھ ہی ان کے گھر والوں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ ان کی رہائی کے لیے 80 لاکھ روپے تاوان ادا کیا جائے ورنہ ان نوجوانوں کو قتل کردیا جائے گا۔

اغوا کاروں کی طرف سے مغویوں کے گھر والوں کو کہا گیا کہ تاوان کی یہ رقم پشاور میں ادا کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ترکی میں اغوا ہونے والے6 پاکستانی بازیاب'

ان میں سے سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوانوں کو ان کے علاقے کے ہی ایک ایجنٹ نے پہلے ترکی اور پھر ترکی سے یونان لے جانے کا جھانسہ دے کر ترکی میں افغان اغواء کا روں کے ہاتھوں فروخت کردیا۔

ان نوجوانوں میں سرائے عالمگیر کے عبدالقدوس، عمران اور شانی جبکہ منڈی بہاؤالدین کا ایک رہائشی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ترکی میں متعدد پاکستانی شہری ’اغوا‘

اس سے قبل بھی ترکی میں 6 پاکستانیوں کو اغوا کیا گیا تھا، جنہیں ترک فورسز کی کارروائی میں بازیاب کرایا گیا تھا۔

ترک فورسز کی کارروائی میں چند اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاریاں معاملے کی ابتدائی تحقیقات سے حاصل ہونے والی معلومات کے ترک حکام کے ساتھ تبادلے کے بعد عمل میں آئی تھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں