• KHI: Partly Cloudy 29.3°C
  • LHR: Clear 31.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.3°C
  • LHR: Clear 31.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C

ٹریکٹر پر سفر کرنے والی دلہن

شائع January 18, 2017 اپ ڈیٹ January 20, 2017
— فوٹو بشکریہ ایشلنگ گراہم فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ ایشلنگ گراہم فیس بک پیج

شادی کے موقع پر آپ نے دلہنوں کو گاڑی یا گھوڑا گاڑی میں تو سفر کرتے دیکھا ہوگا مگر یہ سوچ سکتے ہیں کہ کسی لڑکی اپنی زندگی کے اس اہم دن ٹریکٹر میں سفر کرنے کا خواب دیکھتی ہوگی؟

کم از کم آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایشلنگ گراہم کا تو یہی خواب تھا اور اس کو عملی شکل بھی شادی کے دن دی۔

وہ خود بتاتی ہیں ' عروسی لباس پہن رہی تھی جب میں نے ٹریکٹروں کی آواز سنی، تو میں نے جلدی سے لباس چڑھایا اور ٹریکٹر دیکھنے باہر چلی گئی، وہ سب جگمگا رہے تھے جبکہ ان پر ربن بھی لگے ہوئے تھے'۔

کسی دلہن کو ٹریکٹر پر سفر کرنا حیران کن تو لگ سکتا ہے مگر ایشلنگ نے اس کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی بلکہ وہ آٹھ سال کی عمر سے یہ خواب دیکھ رہی تھیں۔

ان کے بقول ' میں زراعت سے جڑے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور بچپن سے ٹریکٹر چلا رہی ہوں، مجھے اس سواری سے محبت ہے تو میں نے جب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ جب بھی شادی کروں گی تو ٹریکٹر پر سوار ہوکر ہی جاﺅں گی'۔

دلہن کے والد نے بیٹی کو ٹریکٹر پر سوار کراکے شادی کی تقریب کے مقال پر پہنچایا۔

دوسری جانب ایشلنگ کے شوہر مارک بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور وہ بڑے ٹرکوں پر بارات کو لے کر آئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026