'پدماوتی' کی شوٹنگ، سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

27 جنوری 2017
دپیکا اور رنویر سنجے لیلا کی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں — فوٹو/ فائل
دپیکا اور رنویر سنجے لیلا کی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں — فوٹو/ فائل

بولی وڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پر ان کی آنے والی فلم 'ہدماوتی' کی شوٹنگ کے دوران ہندوستان کی انتہا پسند تنظیم کے کارکنان نے حملہ کردیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ جے پور میں جاری ہے، اس دوران انتہا پسند جماعت راجپوت کرنی سینا نے احتجاج کرنا شرور کردیا۔

مزید پڑھیں: 'پدماوتی' کے سیٹ پر مزدور ہلاک

مظاہرین نے الزام لگایا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم 'پدماوتی' میں رانی پدماوتی کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم میں رانی پدماوتی اور علاالدین خلجی کے درمیان نامناسب سینز کو پیش کریں گے، یہ کردار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ادا کرتے نظر آئیں گے۔

مظاہرین کے مطابق علاالدین خلجی رانی پدماوتی کو فتح کرنا چاہتا تھا تاہم انہوں نے اس سے پہلے آگ میں چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اشتعال پسند افراد نے سنجے لیلا بھنسالی کو تھپڑ مارنے کے ساتھ ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے، جس کے بعد ان کے سیکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا کے لیے 'پدماوتی' بے حد مشکل

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے سیٹ کی حفاظت کے لیے پولیس بھی بلائی، تاہم اب تک یہ معلوم نہیں کہ فلم کے اداکار دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور بھی حملے کا شکار ہوئے یا نہیں۔

خیال رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی حفاظت کے لیے ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں