• KHI: Partly Cloudy 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Clear 26.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Clear 26.5°C

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی

شائع اپ ڈیٹ

اسلام آباد: حکومتی دعوؤں کے برعکس ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 79 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

چند ماہ قبل انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے ختم ہوتے ہی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا رجحان شروع ہوا جو بدستور جاری ہے۔

گذشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 79 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 22 ارب 43 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہ گئے، جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ارب 59 کروڑ 38 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 84 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی قرضو ں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی جس میں چین کو 50 کروڑ ڈالر قرضے کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026