سام سنگ کے 3 فونز پاکستان میں متعارف

03 فروری 2017
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

اگر تو آپ مہنگے اسمارٹ فونز خریدنے کی سکت نہیں رکھتے مگر ویسے فیچرز چاہتے ہیں؟ تو سام سنگ کے نئے فونز یہ خواہش پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

جی ہاں سام سنگ نے پاکستان میں اپنے تین نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

گلیکسی نوٹ 7 کے دھچکے کے بعد یہ سام سنگ کی جانب سے سامنے آنے والے پہلے اسمارٹ فونز ہیں جو اس کی گلیکسی اے سیریز سے تعلق رکھتے ہیں۔

گلیکسی اے تھری، اے فائیو اور اے سیون نامی یہ اسمارٹ فونز بالترتیب 5.2 اور 4.7 انچ ڈسپلے کے حامل ہیں۔

ان میں ایسے فیچرز موجود ہیں جو 800 ڈالرز کے فونز یعنی گلیکسی ایس سیون یا آئی فون سیون میں دیئے گئے ہیں،جیسے تیز چارجنگ کے لیے یوایس بی سی پورٹ، فنگر پرنٹ سنسر اور واٹر ریزیزٹنٹ میٹل بادی وغیرہ۔

اسی طرح تینوں فونز کے نئے ورژنز میں فرنٹ اور بیک کیمروں کو بھی پہلے سے بہتر کیا گیا ہے جن میں تیز آٹو فوکس اور کم روشنی میں کام کرنے کی صلاحیت دی گی ہے۔

گلیکسی اے فائیو اور اے سیون میں سولہ میگاپکسلز کے فرنٹ اور بیک کیمرے، تھری جی بی ریم،1.9 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر جبکہ اے فائیو میں پہلے سے بڑی 3000 اور اے سیون میں 3600 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

گلیکسی اے تھری میں تیرہ میگا پکسل کا بیک اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے،2 جی بی ریم، 2350 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ تینوں فونز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود ہے۔

ان تینوں فونز میں اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم ہے جو اس حوالے سے حیران کن ہے کہ گوگل نے گزشتہ برس اس سے بہتر ورژن اینڈرائیڈ نوگیٹ کی شکل میں متعارف کرا دیا تھا۔

اے تھری کی قیمت 37 ہزار 500 روپے، اے فائیو کی 47 ہزار ڈالرز جبکہ اے 7 کی 55 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

IRFAN Feb 04, 2017 01:14am
اے فائیو کی 47 ہزار ڈالرز?????