• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی پھر بلااشتعال فائرنگ

شائع February 6, 2017

سیالکوٹ: ہندوستانی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستان رینجرز پنجاب نے منہ توڑ جواب دیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باونڈری پر ظفر وال سیکٹر کے قریب صبح ساڑھے آٹھ بجے فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

گذشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ بھارت کی طرف سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مقصد کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'پاک فوج سرحد پار سے ہونے والی جارحیت کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے'۔

اس سے قبل گذشتہ ہفتے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ گذشتہ 3 سال کے دوران ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے سیزفائر کی 945 خلاف ورزیاں ہوئیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ صرف گذشتہ 4 ماہ میں 314 خلاف ورزیاں ہوئیں، جن کے نتیجے میں 46 پاکستانی شہری اور 40 انڈین فوجی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں: سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں

ترجمان آئی ایس پی آر نے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے اور تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025