• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:55pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:55pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:32pm

ملکہ برطانیہ کے دور حکومت کے 65 سال مکمل

شائع February 6, 2017
ملکہ اب 90 برس کی ہوچکیں ہیں—فوٹو: فائل
ملکہ اب 90 برس کی ہوچکیں ہیں—فوٹو: فائل

لندن: دنیا کی معمر ترین شاہی سربراہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے شاہی سربراہی کے 65 سال مکمل کرلیے۔

1952 میں اپنے والد کنگ جارج چہارم کی اچانک موت کے بعد 25 سال کی عمر میں برطانیہ کا شاہی نظام سنبھالنے والی ملکہ الزبتھ دوئم اب 90 برس کی ہوچکی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ اپنی شاہی سربراہی کی 'سیفائر جوبلی' مشرقی برطانیہ کے علاقے نورفوک میں ذاتی طور پر گزاریں گی۔

تاہم برطانیہ میں ملکہ برطانیہ کے اس نئے ریکارڈ کا جشن جوش وخروش سے منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کے نام معمر ترین شاہی سربراہ کا اعزاز

اس سلسلے میں لندن ٹاور، گرین پارک سمیت سلطنت کے اطراف میں ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

سیفائر جوبلی کے موقع پر ملکہ برطانیہ کی 2014 میں لی گئی ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں وہ نیلم سے مزین زیورات پہنی ہوئی ہیں، جو ان کے والد نے انہیں شادی کے موقع پر تحفہ میں دیئے تھے۔

ملکہ کے شاہی سربراہی کے 65 سال مکمل ہونے پر رائل منٹ کی جانب سے خصوصی یادگاری سکے بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں 1 کلو گرام سونے کے تیار کردہ 1 ہزار سکے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ ستمبر 2015 میں ملکہ وکٹوریہ کو پیچھے چھوڑ کر برطانیہ کی تاریخ کی سب سے طویل عرصے تک سربراہی کرنے والی شخصیت بن چکی ہیں۔

جنوری 2015 میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی وفات کے بعد ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم دنیا کے کسی بھی شاہی خاندان کی معمرترین سربراہ بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024