مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب ایک شخص نے پیٹرول کے ذریعے خودسوزی کی کوشش کی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس نے مذکورہ شخص کی کوشش ناکام بناکر اسے گرفتار کرلیا۔

سعودی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی عمر 40 سال کے قریب ہے۔

مکہ مکرمہ کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق 'بظاہر اس شخص کا ذہنی توازن درست دکھائی نہیں دے رہا'۔

مزید پڑھیں:حوثی باغیوں کا میزائل مکہ کے قریب مار گرایا گیا: سعودی اتحاد

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 40 سالہ شخص کو عازمین اور سیکیورٹی گارڈز خانہ کعبہ کے قریب جانے سے روک رہے ہیں۔

تاہم رائٹرز کے مطابق اس ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

تبصرے (0) بند ہیں