دنیا کی سب سے بڑی ہاکی بنانے کا دعویٰ

شائع February 7, 2017 اپ ڈیٹ February 7, 2017 06:19pm

کراچی میں مقامی اسکول کے 1300 سے زائد بچوں نے قطار میں کھڑے ہوکر دنیا کی سب سے بڑی ہاکی بنانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

شہر قائد میں مقامی اسکول میں اساتذہ اور کوچز کی زیر نگرانی طلبا اسکول کے ہاکی گراؤنڈ میں جمع ہوئے جہاں 1300 بچوں نے قطار میں کھڑے ہوکر دنیا کی سب سے بڑی ہاکی کا روپ دھارلیا۔

اسکول انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی ہاکی ہے اور ریکارڈ کی فوٹیج گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھجوائی جائے گی تاکہ اسے باقاعدہ عالمی ریکارڈ تسلیم کر لیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026