• KHI: Clear 18°C
  • LHR: Sunny 12.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 18°C
  • LHR: Sunny 12.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.6°C

جوروٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

شائع February 13, 2017
جوروٹ نے 53 ٹیسٹ میچوں میں 4 ہزار594 رنز بنائے ہیں—فائل/فوٹو: رائٹرز
جوروٹ نے 53 ٹیسٹ میچوں میں 4 ہزار594 رنز بنائے ہیں—فائل/فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ نے الیسٹر کک کے استعفیٰ کے بعد تجربہ کار بلےباز جو روٹ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔

الیسٹر کک نے 4 سالوں میں ریکارڈ 59 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کرنے کےبعد گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جوروٹ نے کپتان مقرر کیے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنا ایک بڑا اعزاز ہے، میرے لیے عزت کی بات ہے اور میں بہت پرجوش ہوں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے پاس کھلاڑیوں کا ایک بہت اچھا گروہ ہے اور میں الیسٹر کک کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں کے تحت ان کی قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہوں'۔

جوروٹ کے لیے بطور کپتان پہلا امتحان رواں سال جولائی میں جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز سے تین میچوں کی سیریز کھیلے گی اور پھر آسٹریلیا سے ایشز مقابلے شروع ہوں گے۔

انگلینڈ نے بین اسٹوکس کو جوروٹ کا نائب مقرر کیا ہے۔

26 سالہ جوروٹ نے دسمبر 2012 میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور 2015 میں انھیں نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

روٹ اب تک 53 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، 27 نصف سنچریوں اور 11 سنچریوں کی مدد سے 52.80 کی اوسط کےساتھ 4 ہزار 594 رنز بنا رکھے ہیں اور آئی سی سی کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025