پُرامن افغانستان کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان

شائع June 30, 2013

اسلام آباد: نواز شریف اور ڈیوڈ کیمرون ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔— اے ایف پی
اسلام آباد: نواز شریف اور ڈیوڈ کیمرون ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔— اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو افغانستان میں امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کیمرون پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جو نواز شریف کی جون میں بننے والی حکومت کے دورے پر ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔

کیمرون پاکستان آنے سے قبل افغانستان کا دورہ کر چکے ہیں جہاں وہ دس سال سے زائد تک جنگ سے متاثرہ ملک میں امن کی عالمی کوششوں کو بحال کرنے میں مصروف نظر آئے۔

اتوار کو پاکستان اور برطانوی وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا : ہمیں امید ہے کہ برطانیہ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ نواز شریف نے افغان صدر حامد کرزئی کے اس موقف کی حمایت کر رکھی ہے کہ 'امن عمل افغانیوں کی سربراہی میں ہی ہونا چاہیے'۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کیمرون کو پر امن اور مستحکم افغانستان کے مشترکہ ہدف کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا یقین دلایا۔

اس موقع پر کیمرون نے نواز شریف کے پاکستان اور افغانستان کے نہایت اہمیت کے حامل تعلقات کے حوالے سے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔

'میرا یقین ہے کہ مستحکم، خوشحال، پر امن اور جمہوری افغانستان پاکستان کے حق میں بہتر ہے'۔

'مجھے معلوم ہے کہ آپ اور صدر کرزئی اس مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام کریں گے'۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025