اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی سے متعلق درخواست پر جواب کے لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت کے حکم پر آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیئرمین پی ٹی اے عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکریٹری داخلہ کے عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حساس نوعیت کے اس معاملے پر انتظامیہ کی خاموشی شرمناک ہے، مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی سے پورے ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے اور معاملے پر فوری کارروائی نہ ہوئی تو پیروکاروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روز محشر ہماری شفاعت کرنے والی ہستی کی کردار کشی کی جا رہی ہے، یہ معاملہ بیورکریسی پر نہیں چھوڑیں گے جبکہ معاملے میں ملوث عناصر اور جو تماشہ دیکھتے رہے دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد پر گستاخی کے الزامات، اہل خانہ کی مذمت

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو ملک میں امن و امان کا سنگین مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے، جبکہ سوشل میڈیا کے بغیر پہلے بھی زندہ تھے لیکن کسی نے بھی ہماری محبت پر ایسا حملہ نہیں کیا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ویر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو 8 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا کہ وزیر داخلہ عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ حکومت کی جانب سے اس اہم معاملے پر اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذمہ داران اس گھناؤنی سازش کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی حکم نامہ لکھواتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوئے، جس پر عدالت چند منٹوں کے لیے برخاست کردی گئی۔

مزید پڑھیں: سماجی کارکنوں کی گمشدگی کی گونج پارلیمنٹ میں

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ ’میں آج مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہوں، اس سے بڑی دہشت گردی اور کیا ہوگی، جبکہ میرا سب کچھ، میرے ماں باپ، میری جان، مال، اولاد، نوکری سب اللہ کے رسول پر قربان ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے تکنیکی باریکیوں میں نہیں پڑنا، پورا سوشل میڈیا بند کرنا پڑے تو کروں گا، بھینسے ہوں یا گینڈے یا کتے یا سور سب بلاک ہونے چاہئیں اور اگر انہیں بلاک نہیں کرسکتے تو پی ٹی اے کو بند کردیں۔‘

جسٹس شوکت عزیز کا سماعت ملتوی کرنے سے قبل مزید کہنا تھا کہ ’وزیر داخلہ اس برائی کے خاتمے کے لیے اپنی سربراہی میں کچھ اقدامات کریں خواہ پورے سوشل میڈیا کو بند ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔‘

— فوٹو: بشکریہ عامر جامی
— فوٹو: بشکریہ عامر جامی

ضرور پڑھیں

تبصرے (7) بند ہیں

Asad Mar 07, 2017 09:02pm
Yh chz justice sahb ..... I salute you ..... you did a great job
yusuf Mar 07, 2017 11:00pm
zabardast!
Anwer Ali Mar 08, 2017 01:33am
Facebook (plus everything owned by Facebook), Whatsapp and Viber must be Completely and Permanently Banned forever.
جعفر Mar 08, 2017 06:41am
بہت زبردست
عائشہ Mar 08, 2017 07:53am
اس پر تو کوئی دو رائے نہیں کہ گستاخانہ پیچز کو بند ہونا چاہے ۔ لیکن یہ کہ تمام سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی جائے ۔ یہ ناانصافی اور زیادہ جذباتی بیان ہے۔ جو کام حکومت اور انتظامیہ کے کرنے ہیں۔بدقسمتی سے وہ بھی عدالت کو کرنے پڑے رہے ہیں۔ حکومت اپنا کام نہیں کررہے ۔ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ ، اور دیگر نفرت انگیرز مواد کو ختم کرنا وزات داخلہ اور آئی ٹی کا کام ہے ۔ جن کی کارکردگی صفر + صفر ہے ۔
Muhammad Ibrahim Mar 08, 2017 12:40pm
Great Sir, Salute
KHAN Mar 08, 2017 06:05pm
ہمارے وزیر داخلہ کا پیش نہ ہونا افسوس کی بات ہے۔ خیرخواہ