ایک لاکھ پاؤنڈز کے دو ٹوائلٹس
لندن: برطانوی پارلیمنٹ، ہاؤس آف لارڈز اور مہمانوں کے زیر استعمال دو ٹوائلٹس کی تزئین و آرائش پرایک لاکھ پاؤنڈز خرچ کرنے جا رہی ہے۔
اتوار کو منظرعام پر آنے والی ایک خبر کے مطابق، ہاؤس آف کامنز کے حکام نے ایک ٹینڈر جاری کیا ہے، جس کے تحت 1937ء میں بننے والے ان دونوں ٹوائلٹس کی تزئین و آرائیش پر پچھلے بیس سالوں میں کوئی کام نہیں ہوا اور ان کے مزید استعمال کرنے کی معیاد پوری ہو چکی ہے۔
اس دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہائی پروفائل علاقے میں ان دونوں ٹوائلٹس کی خستہ حالت ناقابل قبول ہے اور ان کی وجہ سے ویسٹ منسٹر محل کا تاثر بھی خراب ہو رہا ہے۔"
ٹینڈر کے مطابق، اس کام کے لیے نوّے سے ایک لاکھ پاؤنڈز کی ضرورت پڑے گی۔