سہیل تنویر، سی پی ایل کے مہنگے کھلاڑیوں میں شامل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر، کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2017 کے سیزن میں کرس گیل سمیت دیگر مہنگے کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔
سی پی ایل کے 2017 کے سیزن کے لیے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو 14 کیٹگریوں میں تقسیم کیا گیا تھا جبکہ پاکستان کے 7 کھلاڑی اس مرتبہ لیگ میں ٹیموں کی توجہ کا مرکز بنے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان اسپنر شاداب خان، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کے بعد سی پی ایل میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور پی ایس ایل کے کامیاب کھلاڑی کامران اکمل سے مہنگے داموں فورخت ہوئے۔
پاکستانی کھلاڑیوں میں سہیل تنویر ان مہنگے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں سب سے زیادہ ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ سہیل تنویر گزشتہ سال بھی سی پی ایل کے مہنگے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
سی پی ایل کے مہنگے کھلاڑیوں میں کرس گیل، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر، ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز، ڈوون براوو اور کیرون پولارڈ شامل ہیں۔
سہیل تنویرز گیانا ایمیزون کے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پاکستان کے دوسرے مہنگے کھلاڑی ہیں جنھیں لیگ میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر ملیں گے اور وہ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کا حصہ ہوں گے جہاں کیرون پولارڈ اور کین ولیمسن جیسے اسٹارز موجود ہیں, وہاب ریاض بھی اس ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور انھیں 30 ہزار ڈالر میں حاصل کیا گیا ہے۔
عماد وسیم کو 90 ہزار ڈالر میں جمیکا ٹالواز نے حاصل کیا ہے جس کے مہنگے ترین کھلاڑی لینڈل سمنز ہیں جبکہ کمارسنگاکارا اور شکیب الحسن بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پی ایس ایل کی چمپیئن ٹیم پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی چوتھے مرحلے کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں 90 ہزار ڈالر ملیں گے جہاں افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی کے علاوہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلےباز ہاشم آملہ بھی شامل ہیں۔
جمیکا ٹالواز نے پاکستان کے ایک اور کھلاڑی محمد سمیع کو 70 ہزار ڈالر میں اپنی ٹیم میں منتخب کیا ہے۔
پی ایس ایل میں اپنی بہترین کارکردگی سے متاثر کرنے والے شاداب خان کو 30 ہزار ڈالر میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے حاصل کیا ہے اس طرح وہ کامران اکمل کے مقابلے میں دوگنا مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شارخ خان، سی پی ایل کی اس ٹیم کے حصہ دار بھی ہیں۔
کامران اکمل سینٹ لوشیا اسٹارز کا حصہ ہوں گے جس کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں۔ سیمی نے اپنے ٹویٹ میں کامران اکمل سمیت نئے شامل ہونے کھلاڑیوں کو ٹیم میں خوش آمدید کہا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں میں عمران خان سب سے سستے 7 ہزار 500 ڈالر میں بارباڈوس ٹرائنڈنٹس میں منتخب ہوئے ہیں۔
ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز: برینڈن مک کولم، ڈوون براوو، ہاشم آملا، ڈیرن براوو، سنیل نرائن، شاداب خان، خیری پیئر، رونسفورڈ بیٹن، نیکیتا ملر، بریڈ ہوگ، اینڈرسن فلپ، کولن منرو، جیون سیرلز کیون کوپر، دنیش رام دین، ولیم پرکنز، حمزہ طارق
سینٹ لوشیا: ڈیرن سیمی (کپتان)، ڈیوڈ ملر، لاستھ ملنگا، شین واٹسن، جانسن چارلس، آندرے فلیچر، جیروم ٹیلر، مارلن سیمولز، کامران اکمل، کورن وال، کائل نائرز، شین شیلنگفرڈ، ایڈی لی، کیڈی لیسپوریس
گیانا ایمیزون ویریئرز: سہیل تنویر، مارٹن گپٹل، جیسن محمد، کرس لین، اسٹیون ٹیلر، گجاناند سنگھ، اسد فدادین، شمرون ہیٹمیئر، راشد خان، ویراسیمی پرماؤل، کیون جوزف، علی خان، ریاد ایمرٹس، روشن پریموس، اسٹیون جیکبز، چیڈویک والٹن، اسٹیون کیٹوارو
جمیکا ٹالواز: لیندل سمنز، کمارسنگاکارا، رومین پاؤل، جوناتھن فو، کینار لیوس، آندرے مک کارتھی، محمد سمیع، کیرسکک ولیمز، جانرس جاگیسار، کرشمار سینٹوکی، اوڈین اسمتھ، شکیب الحسن، عماد وسیم، گیدرون پوپ، گیری مارتھورین
سینٹ کٹس اینڈ نیوز پیٹریاٹس: کرس گیل، کرس مورس، ایون لیوس، جوناتھن کارٹر، برینڈن کنگ، کیرون پاؤل، شیمارا بروکس، سمیوئیل بدری، تبریز شمسی، شیلڈن کوٹیریل، فابیان ایلن، جیروینیا لوئس، الزاری جوزف، نیکھیل دوتا، بین کٹنگ، محمد نبی، کارلوس بریتھویٹ، ڈیون تھامس
بارباڈوس ٹرائیڈنٹ: کیرون پولارڈ، کین ولیم سن، ڈیوائن اسمتھ، ریان ونگز، وین پارنل، روی رام پال، ڈیمین جیکب، عقیلا حسین، ٹینو بیسٹ، شعیب ملک، وہاب ریاض، ریمن ریفر، کرسٹوفر بارنویل، عمران خان، نیکولس پوران، آکیم ڈوٹسن












لائیو ٹی وی