• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 بچے زخمی : دفتر خارجہ

شائع March 19, 2017

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارتی فورسز نے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں گاؤں بالاکوٹ میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا'۔

انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو بچے زخمی بھی ہوئے جن کی عمریں 9 اور 14 سال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون جاں بحق

نفیس زکریا کے مطابق بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی شب 9 بجکر 50 منٹ پر پیش آیا۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز ہی لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک 60 سالہ خاتون جاں بحق اور ایک 65 سالہ شخص زخمی ہوگیا تھا۔

قبل ازیں 12 مارچ کو بھی بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں گاوَں چفہ کا رہائشی 60 سالہ بزرگ اور ایک 15 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی تھی۔

9 مارچ کو بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون زخمی ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، بزرگ اور بچی زخمی

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی آزاد جموں و کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 خواتین زخمی ہوئی تھیں۔

14 فروری کو بھی لائن آف کنٹرول پر تھوب سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کےنتیجے میں 3 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور ہندوستان کی جانب سے متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔


کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025