۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین مزدوروں کو قتل جبکہ چار کو زخمی کردیا۔

خان کوٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عابد علی بنگلزئی نے اے پی پی کو بتایا کہ نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو چار نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے مگسی شاخ روڈ پر کام کرنے والے مزدوروں پر، جو سڑک کے کنارے سورہے تھے، شدید فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے تین مزدور موقع پر ہی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں او ر زخمیوں کو ڈیرہ مرادجمالی کے ہسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

تبصرے (0) بند ہیں