• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

قصور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

شائع March 24, 2017

پنجاب کے ضلع قصور میں پٹرولنگ پولیس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قصور کے گاؤں راجہ جنگ میں پٹرولنگ پر مامور پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل فرمائش شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے دونوں اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025