• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان دفاعی معاہدوں پر دستخط

شائع March 27, 2017

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افريقہ کے درمیان افواج کی تربيت اور دفاعی سامان کی خريد و فروخت سميت دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے معاہدہ طے پاگيا۔

پاکستان اور جنوبی افريقہ کے درميان دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے معاہدے کی تقريب وزارت دفاع راولپنڈی ميں ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے ياداشتوں پر دستخط کيے۔

ان معاہدوں میں تربيتی پروگرام، دفاعی سامان کی خريدوفروخت سميت دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق ہوگیا۔

جنوبی افريقہ کی وزير دفاع این این ماپیسا نقاکولا نے جے ایف 17 اور سپر مشاق طياروں کی خريداری ميں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دونوں ممالک کے درميان طے پانے والے معاہدے کے مقاصد سے آگاہ کيا اور بتایا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں پاکستان تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں اور اسلحے کی خريد و فروخت کے لیے مغرب پر انحصار کم اور جنوبی افریقہ جیسے دوست ممالک کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔

جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران دفاع اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق این این ماپیسا نقاکولا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

علاوہ ازیں جنوبی افریقی وزیردفاع نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025