• KHI: Partly Cloudy 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

پرینیتی چوپڑا کے گانے سے'گول مال' ٹیم سونے پر مجبور

شائع March 29, 2017

بولی وڈ میں اداکاراؤں کو اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کرنے کا بھی بےحد شوق ہے، جس کی مثال پریانکا چوپڑا ہیں اور اب ان کی کزن پرینیتی چوپڑا نے بھی اداکاری کے ساتھ گلوکاری کو کافی سنجیدگی سے لے لیا ہے۔

پرینیتی چوپڑا کی اگلی فلم 'میری پیاری بندو' کا گانا 'مانا کے ہم یار' انہوں نے خود ہی گایا ہے، جسے اب ریلیز بھی کردیا گیا۔

اس گانے پر مداحوں کا کافی اچھا ردعمل موصول ہورہا ہے، تاہم فلم 'گول مال' کی ٹیم پرینیتی کے گانے کو سُن سُن کر اتنا تھک گئی کے سونے پر مجبور ہوگئی۔

خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اجے دیوگن کی کامیاب کامیڈی سیریز 'گول مال' کے چوتھے حصے میں کام کرنے جارہی ہیں، اور انہوں نے اپنا پہلا گانا اپنی فلم کی ٹیم کو تقریباً 10 مرتبہ سنایا جس کے بعد ان کا بُرا حال ہوگیا۔

اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر فلم کی ٹیم کی مزاحیہ تصویر شیئر کی جس میں پرینیتی چوپڑا درمیان میں موبائل فون لے کر بیٹھی ہیں اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ اپنا گانا باقی سب کو سنانے کی کوشش کررہی جبکہ باقی سب سو چکے ہیں۔

اس تصویر میں فلم کی کاسٹ اجے دیوگن، ارشد وارثی، جونی لیور، کنال کھیمو اور تشار کپور وغیرہ موجود ہیں، ساتھ ساتھ فلم کے ہدایت کار روہت شیٹی بھی سونے کی اداکاری کرتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ فلم 'گول مال 4' کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025