اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان اوریجن کارڈ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

وزیرداخلہ نے سیکریٹری داخلہ کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے علیحدہ کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرکے پیش کریں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ دنیا بھر میں دنیا بھر میں امیگریشن اور بارڈر منیجمنٹ کو آزادانہ اور خصوصی حیثیت حاصل ہوتی ہے لہٰذا اسے ایف آئی اے سے علیحدہ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ایف آئی اے کا قیام وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکیوں کو ویزے کا اجرا:’اب پاکستان بنانا ریپبلک نہیں رہا‘

یہ احکامات وزیرداخلہ نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیے جس میں سیکریٹی داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل، چیئرمین نادرا، چیف کمشنر آئی سی ٹی اور وزارت داخلہ و ایف آئی اے کے اعلیٰ عہدے دار شریک تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جدید ترین امیگریشن اینڈ بارڈر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹس فضائی، بحری و بری راستوں سے داخلے و اخراج کی نگرانی میں پاکستان کی کوششوں میں معاون ثابت ہوں گے۔

سمندر پار پاکستانیوں سے نادرا کی جانب سے زائد سروس چارجز وصول کرنے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے چوہدری نثار نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ وہ ہر فورم پر اس معاملے پر نادرا کا موقف واضح کریں خاص طور پر سپریم کورٹ میں جہاں ازخود نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے۔

مزید پڑھیں: چوہدری نثار کا ایف آئی اے تحلیل کرنے کا انتباہ

اس موقع پر چیئرمین نادرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2012 سے نادرا کے سروس چارجز میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ موجودہ دور میں ہر کارڈ کی تاریخ تنسیخ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے جس سے درحقیقت کارڈ کی کُل لاگت کم ہوئی ہے۔

تاما موریاں میں پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے اراضی کے حصول کے معاملے پر آئی سی ٹی انتظامیہ نے وزیرداخلہ کو بتایا کہ قانون کے تحت پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے اراضی حاصل نہیں کی جاسکتی۔

اس پر وزیرداخلہ نے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو ہدایت کہ وہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کے سامنے قانونی موقف داخل کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ویزوں کے اجرا کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تاہم پاکستان میں اب ایئر لائنوں کو مادر پادر آزادی حاصل نہیں اور ملک اب بنانا ری پبلک نہیں رہا۔

انہوں نے ملک میں آن لائن ویزا کا نظام متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ آن لائن سسٹم جب آپریشنل ہوگا تو سب واضح ہوجائے گا۔

چوہدری نثار نے محکمہ امیگریشن کو ایف آئی اے سے الگ کرکے علیحدہ محکمہ بنانے کے حوالے سے بھی بات کی تھی۔


ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

ahmak adamı Mar 29, 2017 10:59pm
All of your talk is great but without any value e.g. you people announce but give no facility . Our embassy of Pakistan in Turkey at Ankara refuses to make machine readable passports continuously on the grounds that the system is out of order since last two months? NO funds or something else?