• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm

یوفون کا تھری جی سروسز کو بہتر بنانے کا دعویٰ

شائع March 29, 2017

موبائل آپریٹنگ کمپنی یوفون نے تھری جی سروسز کو بہتر بنانے کا کام مکمل کرلیا۔

یو فون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے بعد آج کراچی میں 3G سروسز کو بہتر بنانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس میں دو چیزوں پر توجہ مرکوز کی گئی، ایک نیٹ ورک کی گنجائش میں دو گنا اضافہ جبکہ دوسرا کوریج میں نمایاں بہتری لانا۔

بیان میں مزید بتایا گیا 'صارفین کنکشن کے ساتھ اچھی انٹرنیٹ اسپیڈ بھی چاہتے ہیں، اسی وجہ سے ہم صاف آواز اور زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ اسپیڈ لانے کے لئے نیٹ ورک کی وسیع کوریج کے ساتھ اپنے موجودہ نیٹ ورک میں بہتری لائے ہیں'۔

یوفون کی 3G کی گنجائش میں اضافے سے کمپنی نئے اور موجودہ تھری جی صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا چاہتی ہے اور اس کے بقول 'موبائل انٹرنیٹ صارفین بہتر استعمال کی بدولت خوش ہوئے بنا نہیں رہ پائیں گے اور کراچی کے لوگ مجموعی طور پر اس سے بھرپور مستفید ہوں گے'۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جن شہروں میں نیٹ ورک کو پہلے بہتر بنایا گیا وہاں صارفین تیز ترین3Gانٹرنیٹ کے استعمال سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

یوفون کی جانب سے آزمائش کے بعد لاہور میں نئے آلات نصب کئے گئے ہیں جن کی بدولت یوفون کنیکشن کے ذریعے کہیں بھی ویڈیو کال کرسکتے ہیں اور کسی پریشانی کا سامنا کئے بغیر ویڈیوز بھی براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اس کا بہتر استعمال اب پورے کراچی میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Zubair Mar 29, 2017 10:10pm
Lahore men pehlay kuch guzara tha ab tu call he ni milti shame on your upgradation....
Muhammad Naeem Mar 29, 2017 10:58pm
Bakwaas story 3rd class internet from Ufone sab bakwaas kartay hain yai log

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024