کراٹے پریمیئر لیگ میں سعدی عباس ناک تڑوا بیٹھے

شائع April 1, 2017 اپ ڈیٹ April 1, 2017 08:00pm

دبئی: ورلڈ کراٹے پریمیئر لیگ میں پاکستان کے سعدی عباس ناک ٹوٹنے کے سبب جیتی ہوئی بازی ہار گئے۔

دبئی میں جاری ورلڈ کراٹے پریمیئر لیگ کے کوارٹر فائنل میں سعدی عباس کا مقابلہ سلواکین حریف تھا۔

سعدی عباس نے مقابلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4-0 کی برتری حاصل کر لی تھی کہ اس دوران حریف کھلاڑی ک حملہ سمجھنے میں ناکام رہے اور ناک تڑوا بیٹھے۔

ناک توٹنے کے سبب سعدی فائٹ جاری نہ رکھ سکے اور مقابلے سے دستبردار ہو گئے جس کے سبب سلواکیہ کے کھلاڑی کو میچ میں فاتح قرار دے دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026