بھارت میں پابندی کا سامنا کرنے والی فلم ہولی وڈ جا پہنچی

11 اپريل 2017
'لپ اسٹک انڈر مائے برقع' میں بولی وڈ اداکارہ کونکنا سین شرما اور رتنا پاٹھک نے اہم کردار ادا کیے— فوٹو/ اسکرین شاٹ
'لپ اسٹک انڈر مائے برقع' میں بولی وڈ اداکارہ کونکنا سین شرما اور رتنا پاٹھک نے اہم کردار ادا کیے— فوٹو/ اسکرین شاٹ

ایک طرف جہاں بھارتی سنسر بورڈ نے بولی وڈ پروڈیوسر پرکاش جھا کی فلم 'لپ اسٹک انڈر مائے برقعہ' کو ریلیز کے لیے سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کیا تھا، وہیں دوسری جانب اس فلم کو ہولی وڈ ایوارڈز میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہولی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے) کی پروڈکشن میں منعقدہ سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم 'لپ اسٹک انڈر مائے برقعہ' کو اسکریننگ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

اس بات کا اعلان انڈین فلم فیسٹیول آف لاس اینجلس کی تقریب کی ہدایت کار کرسٹینا مروڈا نے کیا۔

مزید پڑھیں: پرکاش جھا کی فلم کو سنسر بورڈ کا سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار

اس حوالے سے فلم کی ہدایت کار ایلانکریتا شریواستوا کا اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا، 'میں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا، یہ میرے اور میری ٹیم کے لیے بڑا موقع ہے'۔

خیال رہے کہ بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے ایک خط میں فلم کو سرٹیفیکٹ نہ دینے کی کئی وجوہات تحریر کیں تھیں۔

خط کے مطابق اس فلم کی کہانی خواتین پر مبنی ہے، فلم میں کئی جنسی مناظر بھی دکھائے گئے، توہین آمیز الفاظ اور سوسائٹی کے ایک طبقے کو پیش کیا گیا ہے، جس کے باعث اس فلم کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا۔

فلم 'لپ اسٹک انڈر مائے برقع' میں بولی وڈ اداکارہ کونکنا سین شرما اور رتنا پاٹھک نے اہم کردار ادا کیے۔

تبصرے (0) بند ہیں