• KHI: Clear 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.4°C
  • KHI: Clear 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.4°C

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

شائع April 13, 2017 اپ ڈیٹ April 13, 2017 06:19pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 507 پوائنٹس (ایک فیصد) کمی کے بعد 47950.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔

100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے 8 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 8.37 ارب روپے رہی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کار حمان امان کے مطابق ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ سے جانے والی گیس لائن بند کرنے کی دھمکی، پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ اور پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال اسٹاک پر اثر انداز ہورہی ہے۔

مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے 23 کروڑ 33لاکھ 90 ہزار شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جس کی مالیت 12.05 ارب روے رہی اور ان میں سے 97 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 261 کی قدر میں کمی اور 20 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 2 کروڑ 20 ہزار شیئرز عائشہ اسٹیل مل کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ لوٹ کیمیکل کے ایک کروڑ 71 لاکھ 20 ہزار، سوئی سدرن گیس کے ایک کروڑ 42 لاکھ 20 ہزار، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے ایک کروڑ 41 لاکھ 10 ہزار اور ازگارڈ نائن لمیٹڈ کے 87 لاکھ 50 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026