• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 40.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 40.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.3°C

فلم 'کیک' میں نیپالی موسیقار کا بھی کردار

شائع April 15, 2017 اپ ڈیٹ April 15, 2017 11:54am
بینڈ 'دی سکیچز'
بینڈ 'دی سکیچز'

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'کیک' میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے نامور اداکار شامل ہیں جبکہ اب اس فلم کی موسیقی کے لیے پاکستان کا نامور بینڈ 'دی سکیچز' کو بھی اس کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

دی سکیچز بینڈ کے بانی سیف سمیجو نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ناظرین کی انٹرٹینمنٹ کے لیے فلم میں موسیقی کے حوالے سے کیا کچھ شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'فلم میں چار سے پانچ گانے ہوں گے، یہ گانے سندھی، سرائیکی، اردو اور ہندی میں گائے جائیں گے'۔

سیف سمیجو نے مزید کہا کہ ہم نے چند نئے گانے تحریر کیے اور کچھ پرانے گانوں پر کام کیا، ہم نے بلھے شاہ اور خواجہ غلام فرید کی شاعری بھی لی ہے، امید ہے کہ شائقین کو فلم کے گانے بےحد پسند آئیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کے لیے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ نیپالی موسیقار کو بھی شامل کیا گیا تاکہ لوک اور کلاسیکی موسیقی کا احساس پرقرار رہے۔

فلم 'کیک' کی کاسٹ میں عدنان ملک، صنم سعید اور آمنہ شیخ اہم کردار کرتے نظرآئیں گے۔

اس فلم کی ریلیز 2017 کے آخر میں متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 اپریل 2026
کارٹون : 21 اپریل 2026