ملالہ کی زخمی دوست نے برطانوی ویزہ حاصل کر لیا

لندن: پاکستان میں قتل کی متعدد دھمکیوں کے بعد طالبان کے ہاتھوں شدید زخمی ہو کر عالمی شہرت حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی کی دوست شازیہ رمضان، جو شدت پسندوں کے حملہ میں خود بھی زخمی ہوگئی تھیں، کو برطانوی تعلیمی ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔
نو اکتوبر دو ہزار بارہ کے طالبان حملہ کے بعد پندرہ سالہ شازیہ اپنی دوست ملالہ سے پہلی بار ہفتہ کی رات برمنگھم ائر پورٹ پر ملیں۔
دونوں پاکستانی لڑکیوں کو سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براون، جو اب اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے تعلیم اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، کے دفتر کی مدد حاصل ہے۔
اسکالرشپ اور مختلف فلاحی اداروں بالخصوص گورڈن براون کے "اے ورلڈ ایٹ اسکول" کی مدد کی بدولت شازیہ اب برطانیہ میں اپنی تعلیم مکمل کر پائیں گی۔
ایک بیان میں انکا کینا تھا، "میں یہاں تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر بننے کے موقع پر بے حد مشکور ہوں۔" "میں بہت چاہتی تھیں کہ پاکستان میں رہ کر اپنی تعلیم مکمل کروں مگر مسلسل دھمکیوں کے باعث ایسا ناممکن ہو چکا تھا۔"
ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے حوالہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکی ہیں اور اسی کے اعتراف انکو امن کے نوبل پرائز کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں