کونسے اسمارٹ فون کا کیمرہ سب سے بہترین؟

27 اپريل 2017
— فوٹو بشکریہ دی ورج
— فوٹو بشکریہ دی ورج

اس وقت آئی فون سیون اور سیون پلس، سام سنگ کا گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس اور ایل جی کا جی سکس صارفین کے لیے دستیاب ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فونز گوگل کے پکسل فون کے کیمرے کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

یہ امر حیران کن ہے کیونکہ ایپل کے آئی فون کیمرہ برسوں سے دنیا بھر میں بہترین مانا جاتا ہے مگر پہلے سام سنگ نے اس شعبے پر توجہ مرکوز کی اور ایپل کی پوزیشن کو چیلنج کیا مگر گوگل پکسل تو متعارف ہی اس دعوے کے ساتھ گیا تھا کہ اس سے بہتر کیمرے والا فون مارکیٹ میں کوئی اور نہیں۔

اور ماہرین کا ماننا ہے کہ گلیکسی ایس ایٹ کے سنگل ، جبکہ آئی فون سیون پلس اور ایل جی جس سکس کے ڈوئل لینس کے مقابلے میں گوگل پکسل کا کیمرہ تصاویر کے تجربے کو زیادہ بہتر بناتا ہے۔

یہ تمام فونز فوٹوگرافی کے لیے اچھے سمجھے جاسکتے ہیں اور ماہرین کا خیال تھا کہ گلیکسی ایس سیون کی طرح سام سنگ نے اس سال بھی کیمرے کا معیار بہتر بنایا ہوگا تاہم ایسا نہیں بلکہ یہ لگ بھگ گزشتہ سال جیسا ہی کیمرہ ہے۔

ماہرین کے مطابق سورج کی روشنی میں یہ دونوں فون تصاویر کو اچھے معیار کے ساتھ کھینچنے میں مدد دیتے ہیں۔

چاروں فونز کے کلر اور کنٹراسٹ بھی اچھے ہیں جبکہ شارپنس بھی لگ بھگ ایک جیسی ہی ہے، تاہم گوگل پکسل کا کیمرہ اس معاملے میں کچھ بہتر ہے۔

تاہم اکثر آئی فون سیون او رسیون پلس میں تصاویر کے رنگ بدل جاتے ہیں جیسے آسمان نیلے کی جگہ سفید ہوجاتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود ٹیلی فوٹو لینس ہے جو تصویر میں رنگوں کو ایڈجسٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔

اگر کسی منظر کی تفصیلات کے حوالے سے کیمروں کا جائزہ لیا جائے تو گوگل پکسل اور ایس ایٹ باقی دونوں فونز سے بہتر ہے بلکہ جی سکس بھی آئی فون سیون سے بہتر ہے۔

اسی طرح آئی فون سیون ڈائنامک رینج کے معاملے میں بھی دیگر تینوں فونز سے پیچھے جو مکس لائٹ میں سام سنگ، ایل جی اور گوگل جیسا اچھا کام نہیں کرتا۔

ماہرین کے مطابق دیگر فونز کے مقابلے میں گوگل پکسل میں رات کے وقت شوٹنگ کو نمایاں طور بہتر کیا گیا مگر سام سنگ اور ایل جی کے فونز بھی کچھ زیادہ پیچھے نہیں جو کم روشنی میں بھی اچھی تصاویر کھینچنے میں مدد دیتے ہیں۔

مجموعی طور پر آئی فون سیون کا کیمرہ سکس پلس سے کافی حد تک بہتر ہے مگر گلیکسی ایس سیون پھر بھی اس معاملے میں اس سے بہتر ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایس ایٹ کو کیمرے کے حوالے سے گوگل پکسل پر سبقت حاصل نہیں جو کہ دیگر تمام فونز کے مقابلے میں بہتر تصاویر کھینچتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ گوگل، ایل جی اور سام سنگ کے مقابلے میں آئی فون کا کیمرہ بہت پرانی ٹیکنالوجی کا حامل لگتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں