پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ساتھی فلورین میرگا ٹاپ سیڈ جوڑی کو شکست دے کر بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کےسیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

اسپین میں جاری بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ان کےساتھی فلورین میرگا کا مقابلہ فن لینڈ کے ہنری کونٹی نن اور آسٹریلیا کے جان پیرز پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی سے ہوا۔

اعصام اور فلورین نے میچ میں عدم کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے حریفوں کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ ہی اعصام اور فلورین کی جوڑی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی اور رومانیہ کے اسٹار پر مشتمل جوڑی نے نیوزی لینڈ کے مارسیلو ڈیمولائنر اور مارکس ڈینیئل کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں