ریاض ریاض الدین قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

اپ ڈیٹ 03 مئ 2017
ریاض ریاض الدین کا تقرر تین ماہ کے لیے کیا گیا ہے — فوٹو : ڈان نیوز
ریاض ریاض الدین کا تقرر تین ماہ کے لیے کیا گیا ہے — فوٹو : ڈان نیوز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریاض ریاض الدین کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس پی بی) کا قائم مقام گورنر مقرر کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ریاض ریاض الدین نئے گورنر اسٹیٹ بینک ہوں گے۔

ریاض ریاض الدین ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

نوٹیفیکیشن کے انہیں تین ماہ کے لیے قائم مقام گورنر تعینات کیا گیا ہے، وہ نئے گورنر کی تقرری تک خدمات سرانجام دیں گے، باقاعدہ گورنر کی تقرری تک وہ اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر ہوں گے۔

مزید پٹرھیں: کیا متعلقہ ادارے وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کرسکیں گے؟

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کے سابقہ گورنر اشرف وتھرا کی مدت ملازمت 28 اپریل کو ختم ہوئی تھی جبکہ مرکزی بینک کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے معاہدے کی تجدید کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

یہ پیش رفت گذشتہ ماہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد ہوئی، جب سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک سمیت دیگر پانچ حکومتی اداروں کے نمائندگان کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں